فیروز پور:پنجاب کے شہر فیروز پور میں سرحد پر تعینات سکیورٹی فورسز نے سرحد پار سے منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔ سکیورٹی فورسز نے مشتبہ ڈرون سے گرائی گئی منشیات قبضے میں لے لی ہے۔ اس سے تقریباً ڈھائی کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ علاقے میں سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔ بی ایس ایف کے ترجمان کے مطابق رات تقریباً 11 بجکر 55 منٹ پر سرحد پر تعینات بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے قریبی علاقے میں ایک مشکوک ڈرون کے پاکستان سے بھارتی علاقے میں داخل ہونے کی آواز سنی۔ چوکس جوانوں نے فوراً چارج سنبھال لیا۔ جوانوں نے اس مشتبہ ڈرون پر فائر کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران کچھ گرنے کا احساس ہوا۔ بعد ازاں علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔
Pakistani Drone in Ferozepur فیروز پور میں ڈرون سے گرائی گئی ہیروئن برآمد
پنجاب کے شہر فیروز پور میں سکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ بی ایس ایف نے سرحد پار سے ڈرون کے ذریعے بھیجی گئی منشیات کو ضبط کر لیا ہے۔ BSF seizes narcotics in Punjab
یہ بھی پڑھیں: Pak Drone in Gurdaspur گورداسپور سیکٹر میں بی ایس ایف نے پاکستان کی دراندازی کو ناکام بنایا
اس دوران فیروز پور کے باہری علاقے میں کھیت سے ایک مشکوک بڑا پیکٹ برآمد ہوا۔ اس کی چھان بین کی گئی۔ پیکٹ پیلے ٹیپ سے لپٹا ہوا پایا گیا۔ اسے کھولنے پر ہیروئن کے 03 پیکٹ، 02 اسپارکنگ بال اور بیٹریوں والا ایک چمکدار نیلے رنگ کا ایل ای ڈی بلب برآمد ہوا۔ جسے ضبط کر لیا گیا ہے۔ بی ایس ایف کے مطابق ہیروئن کے 03 پیکٹوں کا کل وزن تقریباً 2.5 کلو گرام ہے۔ اس طرح بی ایس ایف کے چوکس جوانوں نے پاکستان سے منشیات کی اسمگلنگ کی ایک اور کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اس سے قبل 28 اپریل کو بارڈر سیکیورٹی فورس نے پنجاب کے گورداسپور سیکٹر میں پاکستان سے دراندازی کرنے والے ایک ڈرون پر فائرنگ کرکے اس کو واپس جانے پر مجبور کردیا۔