اردو

urdu

ETV Bharat / state

BSF Seizes Arms in Ferozepur پنجاب کی بین الاقوامی سرحد پر ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد - فیروز پور میں اے کے 47 رائفل برآمد

بی ایس ایف نے پنجاب کے فیروز پور سیکٹر میں اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا ہے۔ BSF Recovers Bag in Ferozepur

پنجاب کی بین الاقوامی سرحد پر ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد
پنجاب کی بین الاقوامی سرحد پر ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد

By

Published : Oct 28, 2022, 10:51 AM IST

فیروز پور:بھارتی ریاست پنجاب میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے عسکریت پسندوں کی سازش کو ایک بارپھر ناکام بناتے ہوئے فیروز پور سیکٹر میں اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا ہے۔ بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے افسر نے آج بتایا کہ جمعرات کی شام، بی او پی جگدیش میں تعینات بی ایس ایف کی 136 بٹالین کے اہلکاروں نے سرحد پر زیرو لائن کے قریب تلاشی کے دوران ایک بیگ برآمد کیا۔ arms and ammunition Seized in Ferozepur

انہوں نے بتایا کہ بیگ میں چھ خالی میگزین سمیت تین اے کے 47 رائفل، پانچ خالی میگزین کے ساتھ تین منی اے کے 47 رائفل، چھ خالی میگزین کے ساتھ تین پستول (بیریٹا) اور 200 راؤنڈ گولہ بارود برآمد ہوئے۔ مزید کارروائی کے لیے پنجاب پولیس کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details