گرداسپور (پنجاب): بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جمعہ کو پنجاب کے گورداسپور سیکٹر میں پاکستان سے دراندازی کرنے والے ایک ڈرون پر فائرنگ کرکے اس کو واپس جانے پر مجبور کردیا۔ بی ایس ایف پنجاب فرنٹیئر نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان کی طرف سے داخل ہونے والے ڈرون کو گورداس پور سیکٹر میں مستعد بی ایس ایف اہلکاروں نے روک دیا اور اس پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے بعد ڈرون واپس پاکستان چلا گیا۔ بی ایس ایف نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی مہم جاری ہے۔
اس سے پہلے بدھ کو بھی بی ایس ایف نے پاکستان کی طرف سے دراندازی کرنے والے ڈرون کا پیچھا کرتے ہوئے اس پر فائرنگ کی تھی۔ بی ایس ایف نے ایک بیان میں کہا کہ امرتسر سیکٹر میں بی ایس ایف جوانوں نے پاکستان کی طرف سے داخل ہونے والے ایک ڈرون کو روک دیا۔ بی ایس ایف کی فائرنگ کے بعد ڈرون پاکستان کی طرف لوٹ گیا۔ پیرا ملٹری فورس نے کہا کہ 28 مارچ کو بی ایس ایف نے امرتسر میں ایک پاکستانی ڈرون کو مار گرایا۔