فیروز پور: بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے ایک پاکستانی شہری کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ پنجاب کے ضلع فیروز پور میں غیر قانونی طور پر بھارت-پاکستان بین الاقوامی سرحد عبور کر رہا تھا، حکام نے منگل اسکی اطلاع دی۔ پبلک ریلیشن آفیسر (پی آر او) پنجاب فرنٹیئر کے مطابق پاکستانی شہری کو بی ایس ایف کے دستوں نے اس وقت پکڑ لیا جب وہ فیروز پور ضلع کے ہزارہ سنگھ والا گاؤں کے قریب بین الاقوامی سرحد عبور کر کے بھارتی علاقے میں داخل ہو رہا تھا۔
تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ گرفتار پاکستانی شہری غیر ارادی طور پر بھارتی حدود میں داخل ہوا تھا اور نادانستہ طور پر سرحد عبور کر گیا تھا۔ اس کے پاس سے کوئی قابل اعتراض چیز برآمد نہیں ہوئی ہے، پی آر او نے اس کی اطلاع دی۔ اس کے بعد بی ایس ایف نے پاکستان رینجرز سے رابطہ کیا اور معاملے پر احتجاج درج کرایا۔