جالندھر: سرحد پار سے ڈرون کے ذریعے ہتھیاروں اور ہیروئن کی اسمگلنگ کے واقعات میں اچانک اضافہ ہو رہا ہے۔ بی ایس ایف اہلکاروں نے امرتسر میں اٹاری بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی ڈرون کی نقل و حرکت کو دیکھا۔ اس کے علاوہ پنجاب کے ابوہر، جلال آباد سیکٹر میں جوانوں نے اسلحہ، گولہ بارود اور ہیروئن برآمد کی ہے۔ بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے افسر نے منگل کو بتایا کہ بھارت پاکستان سرحد پر تعینات بی ایس ایف اہلکاروں نے پیر کی رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے سیکٹر امرتسر کے بی او پی راجاتل کے علاقے میں پاکستان کی طرف سے دراندازی کرنے والے ایک پاکستانی ڈرون کو مار گرایا۔
یہ بھی پڑھیں: Pak Drone in Punjab بی ایس ایف جوانوں نے مبینہ پاکستانی ڈرون کی دراندازی کو ناکام بنایا