اردو

urdu

By

Published : Mar 9, 2023, 1:40 PM IST

ETV Bharat / state

BSF Held Pakistani Intruder in Amritsar: امرتسر میں 'درانداز' گرفتار

بارڈر سکیورٹی فورسز کی جانب سے نہ صرف درانداز بلکہ سرحد پار سے ڈرونز کو اِس پار آنے سے روکنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا بھی استعمال عمل میں لایا جا رہا ہے۔

a
a

امرتسر (پنجاب):بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جمعرات کی صبح ریاست پنجاب کے امرتسر شہر میں ایک پاکستانی ’درانداز‘ کو حراست میں لے لیا۔ بی ایس ایف کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امرتسر سیکٹر میں راجاتل میں بارڈر آؤٹ پوسٹ پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پاکستان سے اِس پار دراندازی کی کوشش کر رہے ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

بی ایس ایف کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس شخص کی تلاشی لی گئی اور ابتدائی پوچھ تاچھ کے دوران حراست میں لیے گئے شخص نے اپنی شناخت بنگلہ دیشی شہری ظاہر کی ہے۔ بی ایس ایف کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں ایس او پیز کے تحت تحقیقات کی جا رہی ہے اور مزید پوچھ تاچھ کے بعد ہی اگلی کارروائی انجام دی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کے برعکس زیادہ تر لائن آف کنٹرول کے ذریعے ہی دراندازی کی کوششیں کی جاتی ہیں۔ بارڈر پر تعینات بی ایس ایف اہلکاروں کی جانب سے دراندازی کو روکنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا بھی استعمال عمل میں لایا جا رہا ہے۔ ادھر، سرحد پار سے اِس پار ہتھیار اور منشیات بھیجنے کے لئے پاکستان کی جانب سے ڈرونز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ حالیہ مہینوں کے دوران صوبہ جموں میں انٹرنیشنل بارڈر سمیت لائن آف کنٹرول کے نزدیک بی ایس ایف اہلکاروں نے کئی ڈرونز گرائے۔ جبکہ بعض ڈرونز، جو سرحدی علاقوں کے نزدیک گرائے گئے تھے، سے متعلق مقامی باشندوں نے پولیس / حفاظتی اہلکاروں کو مطلع کیا جس کے بعد حفاظتی اہلکاروں نے ڈرونز کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details