اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bhagwant Mann on Victory: بھگونت مان نے مینڈیٹ دینے پر پنجابیوں کا شکریہ ادا کیا - بھگوت مان نے کہا وزیراعلیٰ پورے پنجاب کا ہوگا اور کام بلا تفریق ہوگا

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا چہرہ بھگونت مان نے دھوری اسمبلی سیٹ کو بھاری فرق سے جیتنے اور ریاست میں پارٹی کی جیت کی سونامی کے لیے پنجابیوں کا شکریہ ادا کیا۔ Bhagwant Mann on Victory

بھگونت مان نے مینڈیٹ دینے پر پنجابیوں کا شکریہ ادا کیا
بھگونت مان نے مینڈیٹ دینے پر پنجابیوں کا شکریہ ادا کیا

By

Published : Mar 10, 2022, 4:56 PM IST

بھگونت مان نے اپنی رہائش گاہ پر جمع ہونے والے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے اپنی ذمہ داری پوری کر دی ہے اور اب ان کی باری ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو پورا کریں۔ Bhagwant Mann on Victory

انہوں نے کہا کہ ووٹ دینے والوں کا شکریہ اور نہ دینے والوں کا بھی۔ یہ جمہوریت ہے اور ہر کسی کو اپنی سمجھ کے مطابق ووٹ دینے کا حق ہے لیکن اب وزیراعلیٰ پورے پنجاب کا ہوگا اور کام بلا تفریق ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اب حکومت شہروں سے نہیں دیہاتوں اور وارڈوں سے چلے گی۔ جو افسران دفاتر میں آکر کام کرتے تھے، اور لوگ دفاتر کےچکر لگاتے تھے، وہ اب لوگوں کے گھروں تک پہنچیں گے۔ انتظامیہ کو عوام کے سامنے جوابدہ بنایا جائے گا۔ Bhagwant Mann on Employment in Punjab

یہ بھی پڑھیں: Celebration Atmosphere AAP Party Office: عام آدمی پارٹی کے دفتر میں جشن کا ماحول

ریاست میں بے روزگاری کے مسئلہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اب ان کا سبز قلم حکومت کے پہلے دن سے ہی بے روزگار نوجوانوں کے لیے کام کرے گا۔ نوجوانوں کے ہاتھ میں نشیلی اشیا نہیں بلکہ ٹفن ہوگا تاکہ وہ روزگار کے لیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی حلف برداری کی تقریب شہید اعظم سردار بھگت سنگھ کے آبائی گاؤں کھٹکڑکلاں میں ہوگی جہاں وہ وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں تعلیم اور صحت کے بنیادی ڈھانچے پر دہلی کے ریکارڈ پر بڑے پیمانے پر کام کیا جائے گا۔

اپوزیشن جماعتوں پر طنز کرتے ہوئے مان نے کہا کہ انہوں نے بے بنیاد الزامات اور تبصرے کیے ہیں لیکن لوگوں نے انہیں مسترد کر دیا۔ اب تمام پنجابیوں کو متحد ہو کر پنجاب کے لیے کام کرنا ہو گا۔ یوکرین کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست کے نوجوانوں کی بڑی تعداد تعلیم کے لیے بیرون ملک جاتی ہے کیونکہ یہاں تعلیم مہنگی ہے۔ اب ایسا نہیں ہو گا۔ ریاست میں ہی بہتر تعلیمی انفراسٹرکچر تیار کیا جائے گا۔ نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے لیے بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details