اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bhagwant Mann Political Career: بھگونت مان کے سیاسی سفر پر ایک نظر - پنجاب میں عام آدمی کی جیت

پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی شاندار جیت کے درمیان اگر کوئی شخص سب سے زیادہ سرخیوں میں ہے تو وہ ہیں عام آدمی پارٹی سے رکن پارلیمان و عآپ سے وزیر اعلیٰ کا چہرہ بھگونت مان۔ آئیے بھگونت مان کے سیاسی سفر کو جانتے ہیں۔ Bhagwant Mann Political Career

شعبۂ
بھگونت مان کے سیاسی سفر پر ایک نظر

By

Published : Mar 10, 2022, 12:28 PM IST

اروند کیجریوال نے جہاں دہلی ماڈل کے ذریعے پنجاب کی سیاست میں جگہ بنانے کی کوشش کی وہیں بھگونت مان کی ان تھک محنت نے ریاست کے اقتدار پر قابض ہونے کی کوشش میں اہم کردار ادا کیا۔ ابتدائی رجحانات کے مطابق عام آدمی پارٹی پنجاب میں واضح اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آرہی ہے۔ Bhagwant Mann Political Career

بھگونت مان عام آدمی پارٹی کے واحد لوک سبھا رکن ہیں۔ اس سے قبل بھگونت مان نے سنہ 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کی تھی اور اس کے بعد دوسری بار لوک سبھا انتخابات جیتنے میں کامیاب رہے۔

عام آدمی پارٹی نے گزشتہ برس ہی انہیں پنجاب کا ریاستی صدر مقرر کیا۔ وہیں انتخابی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی پارٹی نے بھگونت مان کو وزیر اعلیٰ کے چہرہ کے طور پر بھی پیش کیا۔

بھگونت مان کہتے ہیں کہ سیاست میں آکر انہیں بہت کچھ کھونا پڑا۔ بھگونت مان کی سنہ 2015 میں اپنی بیوی سے طلاق ہوگئی۔ کچھ عرصے تک وہ بچوں سے رابطے میں رہے لیکن بعد میں ان سے بھی رابطہ ٹوٹ گیا۔

مزید پڑھیں:

سنہ 1973 میں سنگرور ضلع میں پیدا ہونے والے بھگونت مان نے بطور مزاح نگار بہت شہرت پائی۔ انہوں نے کئی اسٹیج شوز اور فلموں میں بھی کام کیا۔ لیکن بعد میں عام آدمی پارٹی میں شامل ہو گئے۔ سنہ 2014 اور 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں کامیاب ہوئے اور عام آدمی پارٹی کے پہلے واحد رکن پارلیمان بھی بنے۔

معاشی طور پر بھی بھگونت مان کافی مضبوط بتائے جارہے ہیں۔ سنہ 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں انہوں نے حلف نامہ میں اپنی جائیداد 4 کروڑ 29 لاکھ روپے کا انکشاف کیا تھا۔ طلاق کے بعد بھگونت مان نے اپنے کل اثاثے 1 کروڑ 84 لاکھ بتائے تھے۔ سنہ 2019 کے حلف نامے میں انہوں نے اپنے کل اثاثے 1 کروڑ 64 لاکھ روپے ظاہر کیے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details