اردو

urdu

ETV Bharat / state

Arms Heroin Recovered from Indo Pak Border: پاک بھارت سرحد سے منشیات، اسلحہ برآمد

پاک بھارت سرحد پر 7.5 کلو گرام ہیروئن کے ساتھ اسلحہ برآمد کیا گیا۔ Arms Along with 7.5 kg Heroin Recovered from India Pakistan Border

a
a

By

Published : Dec 3, 2022, 12:44 PM IST

فیروز پور:ریاست پنجاب کے شہر فیروز پور میں بھارت پاکستان بین الاقوامی سرحد سے 7.5 کلو گرام ہیروئن، پستول اور کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) حکام کی جانب سے شیئر کی گئی معلومات کے مطابق ’’نصف شب 12 بجے اہلکاروں نے ڈرون کی آواز سنی۔ دھند کے باعث صحیح جگہ کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم بی ایس ایف کے جوانوں نے بھی فائرنگ کی۔ بعد ازاں چوڑی والا چستی گاؤں میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ اس دوران کھیتوں سے ایک تھیلا برآمد ہوا جس کی تلاشی لی گئی۔‘‘

بی ایس ایف حکام نے بتایا کہ جب پیکٹ کو کھولا گیا تو اس میںتین (چھوٹے) پیکٹ تھے۔ اسے کھولا گیا تو ہیروئن کے 9 پیکٹ برآمد ہوئے۔ جس کا کل وزن 7.5 کلو گرام تھا۔ ہیروئن کی بین الاقوامی قیمت 56 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بی ایس ایف کو ایک پستول، پوائنٹ9 ایم ایم کے 50 رائونڈ ملے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز بھی ہیروئن اور اسلحہ برآمد ہوا تھا۔drone at Indo pak border

مزید پڑھیں:پونچھ: سرحد پر منشیات برامد

ABOUT THE AUTHOR

...view details