اردو

urdu

ETV Bharat / state

بدعنوانی کے معاملے میں منجیندر سنگھ سرسا کے خلاف ایف آئی آر درج - ڈی ایس جی ایم سی میں بدعنوانی

دہلی سکھ گرودوارہ پربندھک کمیٹی (ڈی ایس جی ایم سی) کے چیئرمین منجندر سنگھ سرسا کے خلاف بدعنوانی کے ایک معاملہ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

manjinder singh sirsa
فائل

By

Published : Nov 11, 2020, 9:53 PM IST

شرومنی اکالی دل دہلی (سی اے ڈی ڈی) کے صدر پرمجیت سنگھ سرنا اور جنرل سکریٹری ہرویندر سنگھ سرنا نے بدھ کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ دہلی پولس کی اقتصادی جرائم یونٹ (ای او ڈبلیو) نے دہلی میں راؤز ایونیو عدالت کے حکم پر سرسا کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیس سنہ 2013 میں ٹینٹ سے متعلق فرضی بل جمع کرنے سے متعلق ہے۔ اس معاملہ کو ایس اے ڈی ڈی کے تعلقات عامہ کے افسر بھوپندر سنگھ نے بھرپور طریقے سے اٹھایا اور پہلے پولس میں اور بعدازاں عدالت میں درخواست دی ہے۔

راؤز ایونیو کی عدالت کی طرف سے7 نومبر کو اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیے جانے کے بعد ای او ڈبلیو نے منگل کے روز معاملہ درج کیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ڈی ایس جی ایم سی میں بدعنوانی ہوئی ہے جس کے بارے میں ان کی پارٹی وقتاً فوقتاً آواز اٹھاتی رہتی ہے۔

پرمجیت سرنا نے کہا کہ، 'ڈی ایس جی ایم سی کے تعلیمی ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔ وہاں کے اساتذہ کو پچھلے آٹھ ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ کمیٹی میں بدعنوانی جو اب منظرعام پر آرہی ہے۔'

مزید پڑھیں:

ارنب گوسوامی کی درخواست ضمانت منظور

ہرویندر سرنا نے اس موقع پر کہا کہ، 'جھوٹ کا سفر لمبا ہوسکتا ہے، لیکن جہاں سے شروع ہوتا ہے وہیں پر ختم ہوتا ہے۔ کمیٹی کے منیجروں کرتوتوں کو سکھ سماج کے سامنے لانے کی مہم کا آغاز ہوچکا ہے، جسے لگاتار جاری رکھا جائے گا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details