ہوشیار پور (پنجاب): پولیس ذرائع نے بتایا کہشرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے لیڈر سرجیت سنگھ انکھی کو جمعرات کی شام دو نامعلوم حملہ آوروں نے مبینہ طور پر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ سرجیت سنگھ انکھی سابق سرپنچ تھے اور حملہ نامعلوم حملہ آوروں نے کیا تھا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس تلویندر سنگھ نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتول لیڈر قریبی علاقے میں گروسری کی دکان کے باہر بیٹھا تھا۔
شام سات بجے کے قریب، سرجیت سنگھ اپنے علاقے میں ایک گروسری کی دکان کے باہر بیٹھا تھا۔ دو افراد ایک بائک پر آئے اور سرجیت سنگھ پر چار گولیاں چلائیں۔ انھیں سول اسپتال لے جایا گیا جہاں انھیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ مقتول ایس اے ڈی لیڈر سرجیت سنگھ، میگووال گنجیان گاؤں کے سابق سرپنچ تھے اور فی الحال ان کی اہلیہ اسی عہدے پر فائز ہیں۔