آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) نے کانگریس کی پنجاب یونٹ میں جاری ہنگامہ آرائی کے درمیان آج تمام ایم ایل ایز کی میٹنگ بلائی ہے۔
اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری اور پنجاب معاملوں کے انچارج ہریش راوت نے جمعہ کی رات اس حوالے سے اعلان کیا۔
ہریش راوت نے ٹویٹ کیا کہ 'کئی کانگریس ارکان اسمبلی نے اے آئی سی سی سے درخواست کی کہ وہ پنجاب کانگریس لیجسلیچر پارٹی کا اجلاس فوری طور پر طلب کرے اور اسی سلسلے میں قانون ساز پارٹی کا اجلاس 18 ستمبر کو شام 5 بجے پنجاب پردیش کانگریس کمیٹی کے دفتر میں طلب کیا گیا ہے۔ پنجاب کانگریس کے تمام ایم ایل ایز سے گزارش ہے کہ اجلاس میں شرکت کریں۔'