پنجاب میں کورونا انفیکشن کے پیش نظر زرعی یونیورسٹی کے ماہرین نے کسانوں سے کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کے پیش نظر فضائی آلودگی سے بچنے کے لئے گیہوں کی کٹائی کا کام پورا ہونے کے بعد اس کے باقیات نہ جلانے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کورونا کے بحران میں ماحول کو آلودہ ہونےسے بچانا ضروری ہے کیونکہ اس وبا میں ویسے بھی سانس لینا دوبھر ہورہا ہے۔
ہر کوئی ماسک پہنے نظر آرہا ہے۔اگر فضائی آلودگی بڑھی تو لوگ مشکل میں پڑ جائیں گے۔
انہوں نے کہاک ہ ریموٹ سینسنگ محکمے سے ملی اطلاع سے انہیں پتہ چلا ہے کہ پنجاب میں 700 مقامات پر گیہوں کے باقیات کو آگ لگائی گئی ہے۔