چندی گڑھ: پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کے تلونڈی سابو دورے سے ایک دن پہلے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی ایم ایل اے بلجندر کور کو ان کے شوہر نے جھگڑے کے بعد تھپڑ مار دیا۔ بلجندر کور کے شوہر سکھ راج سنگھ بھی حکمراں پارٹی کے لیڈر ہیں۔ Video Viral of AAP MLA Baljinder Kaur
تلونڈی سابو میں ان کے گھر کے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید یہ ویڈیو جمعرات سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہا ہے۔ مبینہ طور پر یہ واقعہ 10 جولائی کو پیش آیا۔ پولیس نے کہا کہ اسے نہیں معلوم کہ یہ ویڈیو کس نے لیک کی یا اصل میں اس واقعہ کو کس نے انجام دیا۔ واقعے کے حوالے سے کوئی باقاعدہ شکایت درج نہیں کی گئی ہے۔ ویڈیو میں تلونڈی سابو سے دو بار عآپ ایم ایل اے کو ایک بحث کے دوران اپنے شوہر کے پاس آتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سنگھ غصے میں آکر اپنی سیٹ سے اٹھ جاتے ہیں کر انہیں تھپڑ مار دیتے ہیں۔ جوڑے کے پاس کھڑے کچھ لوگ مداخلت کرتے ہیں اور مسٹر سنگھ کو دورکرنے کی کوشش کرتے ہیں۔