اردو

urdu

ETV Bharat / state

امرتسر میں کورونا وائرس سے متاثر ایک شخص کی موت - رپورٹ پہلے نیگیٹیو آ

عالمی وبا کورونا وائرس کے انفیکشن سے آج امرتسر میونسپل کارپوریشن کے سابق اسسٹنٹ کمشنر کی موت ہوگئی۔ اسی کے ساتھ پنجاب میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔

امرتسر میں کورونا وائرس سے متاثر ایک شخص کی موت
امرتسر میں کورونا وائرس سے متاثر ایک شخص کی موت

By

Published : Apr 6, 2020, 7:00 PM IST

امرتسر کی سول سرجن پربھجیت کور جوہل نے بتایا کہ جسویندرسنگھ کا گلا خراب تھا اور انہیں زکام بھی تھا۔ انہیں گورو نانک دیو اسپتال لایا گیا تھا، جہاں جانچ کرنے پر ان کی رپورٹ پہلے نیگیٹیو آئی تھی جس کے بعد انہیں گھر جانے دیا گیا تھا لیکن گھر پر ان کی طبیعت بگڑنے پر انہیں فورٹس اسپتال لایا گیا جہاں ان کا ٹسٹ پازیٹیو آٰیا۔

آج صبح علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

ڈاکٹر کور نے بتایا کہ جسوندر سنگھ کے گھر والوں کو کوارنٹین کردیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details