اردو

urdu

سکھ عقیدت مند پاکستان کے لیے روانہ

By

Published : Nov 5, 2019, 6:55 PM IST

شری گرونانک دیو جی کے 550 ویں پرکاش پرو منانے کے لیے 1303 سکھ عقیدت مندوں کا گروپ پاکستان میں واقع گردوارہ شری ننکانہ صاحب کے لیے روانہ ہوئے۔

سکھ عقیدت مندوں کا گروہ پاکستان کے لیے روانہ

شری گرونانک دیو جی کے 550 ویں پرکاش پرو منانے کے لیے 1303 سکھ عقیدت مندوں کا گروپ پاکستان میں واقع گردوارہ شری ننکانہ صاحب کے لیے روانہ ہوا۔

سکھوں کے گروپ کی قیادت شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی کے رکن گرمیت سنگھ بوہ، بابا چرن جیت سنگھ جیسوال، بی بی رویندر کور اجرنا کررہے ہیں۔

ایس جی پی سی کے سکریٹری ڈاکٹر روپ سنگھ نے بتایا کہ 550 ویں پرکاش پرو کے موقع پر گردوارہ شری بیر صاحب سلطانپور لودھی اور ڈیرا بابا نانک کے ساتھ ساتھ پاکستان میں واقع گردوارہ شری ننکانہ صاحب اور گردوارہ شری کرتاپور صاحب پاکستان میں بھی خصوصی تقریب ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرومنی کمیٹی کی طرف سے 1303 عقیدت مندوں کا گروہ پاکستان بھیجا جا رہا ہے۔ پاکستانی سفارت خانہ کے ذریعہ 342 عقیدت مندوں کا ویزا رد کرنے سے عقیدت مندوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details