مانسہ:پنجاب کے ضلع مانسہ کے کوٹلی گاؤں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے ایک چھ سالہ بچہ کی موت ہوگئی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ معلومات کے مطابق گاؤں کوٹلی جسپریت سنگھ اپنے بیٹے اور بیٹی کے ساتھ گھر جا رہا تھا کہ اچانک موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں چھ سالہ بچے کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
معلومات کے مطابق گولیاں بچے کے والد کو بھی لگیں تاہم 6 سالہ معصوم فائرنگ میں ہلاک ہوگئے۔ گولی لگنے کے بعد بچے کو نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچے کو مردہ قرار دے دیا۔ والد جسپریت نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے 6 سالہ بیٹے ادیویر اور بیٹی کے ساتھ جا رہے تھے، اسی دوران 2 نوجوان آئے اور ان پر گولی چلانا شروع کر دی۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ گولیاں باپ کے لیے تھیں لیکن نشانہ 6 سال کا معصو بچہ بن گیا۔ اس واقعے کے بعد اب خاندان کا برا حال ہے۔ فی الحال پولیس نے بیانات کی بنیاد پر مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔