پنجاب کے ضلع امرتسر میں ہتھیاربند چار لٹیروں نے اٹاری گاؤں کے ایک گھر سے پستول کی نوک پر سات لاکھ روپیے نقد، سونے کے زیورات، ایک رائفل اور دو موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے۔
اٹاری گاؤں کے باشندے جسویر سنگھ نے بتایا 'آج صبح تقریباً ساڑھے سات بجے موٹر سائیکل اور ایک کار میں آئے چار ہتھیار بند لٹیروں نے اہل خانہ کو پستول کی نوک پر یرغمال بنا کر گھر میں رکھے سات لاکھ روپیے، 150 گرام سونے کے زیورات، دو موبائل اور کارتوسوں سمیت ایک 12 وور کی رائفل لوٹ کر فرار ہو گئے'۔
انہوں نے بتایا 'لٹیروں نے اپنے چہرے ڈھکے ہوئے تھے اور ان میں سے دو نے خاکی کپڑے اور خاکی پگڑی پہنی ہوئی تھی'۔