اردو

urdu

ETV Bharat / state

پامپور: نوجوان کا چھری مار کر قتل - میڈیکل آفسر پانپور

ایس ایچ او پامپور نے بتایا کہ یہ واقعہ بدھ کی شام گھریلو تنازعہ کے وجوہات کے دوران پیش آیا۔ انہوں نے کہا ایاز ڈار نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے اُس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Aug 27, 2020, 4:18 PM IST

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے چندھارہ پانپور گاؤں میں بدھ کی شام ایک نوجوان نے اپنے چچرے بھائی (کزن) کو چھری سے وار کرکے قتل کردیا۔ اگر چہ شدید زخمی ہونے کے بعد نوجوان کو علاج ومعالجہ کے لئے سب ڈسٹرکٹ اسپتال پانپور پہنچایا گیا تھا تاہم شدید زخمی ہونے کی وجہ سے نوجوان نے رستے میں ہی دم توڑ دیا تھا۔

پامپور میں نوجوان کو چھری مار کر قتل کیا گیا


پانپور پولیس نے ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت 24 سالہ عادل احمد ڈار ولد محمد اکبر ڈار ساکن چندھارا پانپور کے نام سے کی ہے۔ جو پیشے سے الکٹریشن بتایا جا رہا ہے۔

ایس ایچ او پانپور منظور احمد نے بتایا کہ عادل احمد ڈار پر بدھ کی شام ان کی رہائشگاہ پر اس کے چچیرے بھائی ایاز احمد ڈار ولد عبدالرشید ساکنہ چاندھارہ نے چھری سے حملہ کیا اور اسے شدید زخمی کردیا۔ زخمی کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال پانپور منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ یہ واقعہ بدھ کی شام گھریلو تنازعہ کے وجوہات کے دوران پیش آیا۔ انہوں نے کہا ایاز ڈار نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے اُس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہلاک شدہ نوجوان کی لاش کا پوسٹمارٹم کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردی گی ہے۔ اور اس سلسلے میں پانپور پولیس نے ایف آئی آر نمبر 69/2020 درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

میڈیکل آفسر پانپور ڈاکٹر اشرف نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل شام تقریباً دس بجے کے قریب اس نوجوان کو شدید زخمی حالت میں سب ڈسٹرکٹ اسپتال پانپور پہنچایا گیا تھا تاہم نوجوان کی راستے میں ہی موت واقع ہوئی۔ انہوں نے کہا آج پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد نوجوان کی لاش کو ان کے لواحقین کے سُپرد کر دیا گیا ہے۔

اُدھر لواحقین نے قاتل کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے کی مانگ کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے جواں سالہ بیٹے کو بلاوجہ قتل کیا گیا ہے۔ انہوں نے ڈی سی پلوامہ کو اس معاملے میں ذاتی مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details