اردو

urdu

ETV Bharat / state

کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ترال میں ٹورنامنٹ کا آغاز - منشیات سے دور

جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا جس میں مقامی اسکولوں سے تعلق رکھنے والے متعدد طلبہ شرکت کر رہے ہیں۔

کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ترال میں ٹورنامنٹ کا آغاز
کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ترال میں ٹورنامنٹ کا آغاز

By

Published : Aug 28, 2021, 2:05 PM IST

محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس، پلوامہ کی جانب سے بجہ ونی سپورٹس اسٹیڈیم ترال میں کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے محکمہ نے اسپورٹس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔

کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ترال میں ٹورنامنٹ کا آغاز

قصبہ ترال کے مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے 17 اور 14 سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں کے لیے کھو کھو ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

منتظمین کے مطابق آئندہ دنوں کبڈی اور کرکٹ ٹورنامنٹ کا بھی انعقاد عمل کیا جائے گا۔

قصبہ ترال کے مختلف اسکولوں سے آئے طلبہ نے کھو کھو ٹورنامنٹ میں شرکت کرکے اپنے ہنر کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر محکمہ کی جانب سے طعام کا بھی بندوبست کیا گیا تھا۔

طلبہ نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کیے جانے کی امید ظاہر کی۔

مزید پڑھیں:ای ٹی وی بھارت کی خبر اثر، ترال کے آخری گاؤں میں سڑک کی تعمیرمکمل

طلبہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لینے، کھیل کود کا شوق بڑھنے سے طلبہ بری عادات خصوصا منشیات سے دور رہتے ہیں۔

یوتھ سروسز کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ’’ضلع بھر میں محکمہ کی جانب سے کھیل کود سرگرمیوں کا آغاز کیا جا چکا ہے، نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے یہ عمل شروع کیا گیا ہے تاکہ وہ ایک صحت مند معاشرے کا حصہ بنیں۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details