اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: سڑک حادثے میں نوجوان ہلاک - tipperscootyaccident

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک سڑک حادثے کے دوران نوجوان ہلاک ہو گیا۔

accident
پلوامہ: سڑک حادثے میں نوجوان ہلاک

By

Published : Apr 28, 2020, 3:09 PM IST

ضلع پلوامہ کے پتھن علاقے میں ایک ٹپر اور سکوٹی (Scooty) کے مابین ٹکر میں سکوٹی سوار موقعے پر ہی ہلاک ہو گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ٹکر اس قدر شدید تھی کہ سیکوٹی سوار موقعے پر ہی لقمہ اجل بن گیا۔

حادثے کے فورا بعد پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی اور ٹپر ڈرائیور کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقامی لوگوں نے ہلاک ہونے والے نواجوان کی شناخت عنایت احمد وانی ساکنہ سنزوتری پلوامہ کے طور پر کی ہے۔ انکے مطابق ہلاک ہونے والا نوجوان چھ بہنوں میں اکلوتا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details