پلوامہ: جموں و کشمیر کے پلوامہ میں یوتھ کانگریس کی جانب سے آج یک روزہ ورکرس کنویشن 'یوتھ جوڑو بُوتھ جوڑو' کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ورکرز کنویشن پلوامہ کے لیتہ پورہ پانپور میں منعقد کیا گیا جس میں یوتھ کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری جگ دیو گاگا اور آل انڈیا جوائنٹ سکریٹری من پریت سنگھ منی کے علاوہ کانگریس ضلع صدر پلوامہ شعیب ماگرے اور پارٹی ورکرز نے شرکت کی۔ Congress Youth Workers Convention
اس موقع پر ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے قومی جنرل سکرٹری گاگا نے کہا کہ کانگریس بہترین پارٹی ہے اور صرف یہی پارٹی نوجوانوں کو بااختیار بنا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا دوسری پارٹیوں نے صرف یہاں کے نوجوانوں کے ساتھ جھوٹے وعدے کر کے انہیں اپنے مفاد کے لیے استعمال کیا ہے۔