اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے رات کے دوران منگہام علاقے کو محاصرے میں لیا تھا جو کہ آج صبح ختم ہوا۔ اس دوران ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاع ملنے کے بعد رات گئے منگہام گاؤں کو محاصرے میں لیاگیا تھا اور گھر گھر تلاشی کاروائی شروع کی گئی تھے۔ اس کارروائی کے دوران ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا۔