جنوبی کشمیر کے چرسو اونتی پورہ میں ایک ریچھ نے شیراز احمد نامی ایک نوجوان کو زخمی کردیا ہے جس کو علاج ومعالجہ کے لیے سرینگر روانہ کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ریچھ نے ایک بڑے درخت پر پناہ لی تھی۔
اونتی پورہ: ریچھ کے حملے میں کمسن زخمی - BEAR ATTACK
جانوروں اور انسانوں کے درمیان ہونے والے تصادم سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اونتی پورہ. ریچھ کے حملے میں کمسن زخمی
وائلڈ لائف اہلکار ریچھ کو قابو کرنے میں مصروف ہے۔ اسی طرح نانر ترال میں تین ریچھوں نے ایک کوٹہار کے نیچے پناہ لی ہے جسکی وجہ سے مقامی آبادی میں تشویش پیدا ہو گئی ہے۔
وائلڈ لائف کے ایک اعلیٰ عہدیدار بلال احمد نے نمائندہ کو فون پر بتایا کہ اخری اطلاع ملنے تک دونوں مقامات پر ریچھوں کو قابو کرنے کی کوشش جاری تھی۔