پلوامہ (جموں و کشمیر):کشمیری پنڈتوں کی جانب سے پیر کو ضلع پلوامہ کے نودل، ترال میں بھومی پوجن کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر روایتی پوجا پاٹ کے ساتھ ساتھ ہون کا بھی اہتمام کیا گیا جب کہ تیرتھ یاترا کے لیے ایک عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا۔ وادی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے پنڈت عقیدت مندوں کی خاصی تعداد نے حاضری دی اور خصوصی پوجا پاٹ میں شمولیت کی۔ اس موقعے پر کشمیر وادی کے امن و امان اور ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں جب کہ اس موقعے پر مقامی مسلمانوں نے پندت بھائیوں کا خیر مقدم کیا، ان کے گلے ملے اور پرانی یادوں کو تازہ کیا۔
بھومی پوجن کے لیے مقامی انتظامیہ نے تمام لازمی اقدامات کیے تھے جب کہ ڈی ڈی سی ممبر، ترال، ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بھی اس موقعے پر بھومی پوجن میں شمولیت کی۔ ڈاکٹر موصوف نے پنڈت برادری کو لنگر ہال محل کی تعمیر میں مکمل تعاون کا یقین دلایا اور دیوار بمدی لگانے اور گیٹ کے لیے ڈی ڈی سی فنڈ سے 2.90 لاکھ روپے واگزار کرنے کا اعلان بھی کیا۔