پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ہلاک کیے گئے پولیس کانسٹیبل کو ڈسٹرک پولیس لائنز پلوامہ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب میں ڈی آئی جی جنوبی کشمیر عبد الجبار، ایس ایس پی اننت ناگ، ایس ایس پی پلوامہ اور ڈی سی پلوامہ سمیت پولیس و سیول انتظامیہ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ Wreath Laying Ceremony of slain Policeman in DPL Pulwama
Wreath Laying Ceremony in Pulwama: مقتول پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش - پولیس کانسٹیبل کو ڈسٹرک پولیس لائنز پلوامہ میں خراج عقیدت
مقتول ریاض احمد کے لواحقین میں حاملہ زوجہ کے علاوہ چار سال کا ایک فرزند شامل ہے۔ Wreath Laying Ceremony in Pulwama ریاض احمد کو مشتبہ عسکریت پسندوں نے اُس وقت حملہ کرکے ہلاک کر دیا جب وہ اپنے فرزند کو اسکول لے جا رہے تھے۔
مقتول پولیس اہلکار ریاض احمد ٹھوکر کی جسد خاکی جوں ہی ان کے آبائی علاقہ گوڈرہ پہنچائی گئی وہاں صف ماتم بچھ گئی۔ ریاض احمد کو پُر نم آنکھوں سے سپرد لحد کیا گیا اور ان کے جنازے میں پولیس و سیول انتظامیہ کے افسران سمیت مقامی باشندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں فوت ہونے والے 36سالہ ریاض احمد ٹھوکر بطور ایس پی او جموں و کشمیر پولیس میں بھرتی ہوئے تھے تاہم قریب پانچ سال قبل انہیں پروموٹ کرکے کانسٹیبل کا عہدہ دیا گیا تھا۔ Militants Kill Policeman in Pulwama
مقتول ریاض احمد کے لواحقین میں حاملہ زوجہ کے علاوہ چار سال کا ایک فرزند بھی ہے۔ ریاض احمد پر مشتبہ عسکریت پسندوں نے اُس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے فرزند کو اسکول لے جا رہے تھے۔ میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے جنوبی کشمیر کے ڈی آئی جی عبد الجبار نے کہا کہ ’’جموں و کشمیر پولیس ہر طرح کے چیلجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’کانسٹیبل ریاض احمد کے قتل کا بدلہ جلد ہی لیا جائے گا۔‘‘ Wreath Laying Ceremony of Police Constable in Pulwama