اطلاعات کے مطابق ضلع کی پولیس لائن میں ایک تقریب منعقد کی جس میں ہلاک شدہ پولیس اہلکار انوپ سنگھ کو یاد کیا گیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
ہلاک شدہ پولیس اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اس تقریب کی میں آئی جی پی کشمیر زون شری وجے کمار ، آئی جی پی سی آر پی ایف شری راجیش کمار، ڈی سی پلوامہ راگھو لنگر نے شرکت کی۔پولیس افسران نے کہا کہ ان کے اہلخانہ کو کبھی بھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور ان کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھیں گے۔وہیں اس حملے میں ہلاک ہونے والے انوپ سنگھ کو ان کے آبائی گاؤں سدہ پورہ لے جایا گیا جس کے بعد وہاں صف ماتم بچھ گئی۔انوپ سنگھ کی عمر 50 برس جبکہ ان کی دو بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں وہ بحیثیت ہیڈ کانسٹیبل محکمہ میں کام کر رہا تھا۔انوپ سنگھ کے بھائی کہا کہ 'ہم پر اس طرح کے حملے نہیں ہونے چاہیے، انہوں نے محکمہ پولیس اور ڈی سی پلوامہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔وہیں پولیس نے اس حملے کےبعد قصبہ پلوامہ میں توڑ پھوڑ کے ساتھ ساتھ راہ چلتے لوگوں کے ساتھ بھی مار پیٹ کی اور ضلع کے کریم آباد علاقے کو محاصرے میں لیا۔واضح رہے کہ ضلع پلوامہ کے کھار کدل پریچھو علاقے میں جمعرات کی دوپہر کو عسکریت پسندوں نے پولیس اور 183 بٹالین سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ناکہ پارٹی پر اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شدید طور پر زخمی ہوگئے جن میں سے انوپ سنگھ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کی سرینگر کے مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں حالت نازک بنی ہوئی ہے۔زخمی ہونے والے کی شناخت ابراہیم کے طور پر ہوئی ہے۔