اردو

urdu

ETV Bharat / state

Worshippers Looted in Pulwama لٹیروں نے مسجد جا رہے نمازیوں کو لوٹ لیا - مسجد جا رہے نمازیوں کی رقم لوٹ لی

ترچھل، پلوامہ میں لٹیروں نے علی الصبح مسجد جا رہے نمازیوں کو لوٹ لیا، جس کے بعد مقامی باشندوں نے مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔

لٹیروں نے مسجد جا رہے نمازیوں کو لوٹ لیا
لٹیروں نے مسجد جا رہے نمازیوں کو لوٹ لیا

By

Published : Feb 23, 2023, 8:44 PM IST

لٹیروں نے مسجد جا رہے نمازیوں کو لوٹ لیا

پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترچھل علاقے میں ’فوجی وردی میں ملبوث‘ چند لٹیروں نے جعلی بندوق دکھا کر نمازیوں کو لوٹ لیا۔ مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ صبح سویرے علاقے کے باشندے مسجد جا رہے اور مسجد کے گیٹ کے پاس چند لٹیرے جنہوں نے - مقامی باشندوں کے مطابق - فوجی وردی پہنی ہوئی تھی اور غالباً جعلی بندوق اٹھائے ہوئے تھے، نمازیوں کو روک کر ان کی تلاشی لی۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ لٹیروں نے ان کے شناختی کارڈ چیک کئے اور دعویٰ کیا کہ انہیں مسجد میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

لوگوں کا مزید کہنا ہے کہ لٹیروں نے ان سے شناختی کارڈ، موبائل سمیت ساری رقم چھین لی۔ اور بعد ازاں موبائل مسجد کی دیوار کے سامنے رکھ کر نقدی اڑا کر فرار ہو گئے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے فوجی سمجھ کے ان کے ساتھ تعاون کیا تاہم بعد ازاں انہیں معلوم ہوا کہ وہ فوجی نہیں بلکہ لٹیرے تھے۔ ایک مقامی باشندے نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ لٹیرے ان سے ہزاروں کی رقم اڑا کر فرار ہو گئے۔ انہوں نے اس ضمن میں مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی اور پولیس نے معاملے کی چھان بین کرکے لٹیروں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیلنے کی اپیل کی۔

مزید پڑھیں:Burglars Looted Shops In Kulgam کولگام میں پانچ دکانوں میں لاکھوں کی چوری

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ضلع پلوامہ میں اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں ایک شخص نے ایک مقامی ڈاکٹر کو نقلی پستول دکھا کر اس سے موبائل فون،سم کارڈ اور کچھ رقم لوٹ لی تھی۔ ڈاکٹر نے فوری طور پولیس میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے کارروائی انجام دیتے ہوئے صرف دو دونوں کے اندر لٹیرے کو گرفتار کرکے لوٹی ہوئی اشیاء بھی برآمد کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details