اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: ورلڈ واٹر ڈے کے موقع پر کئی تقریبات منعقد - ورلڈ واٹر ڈے کا مقصد

ورلڈ واٹر ڈے کے موقع پر بی ڈی او (ڈاڈسرہ) ثاقب مرتضیٰ نے بتایا کہ پانی کے تحفظ کے حوالے سے عالمی دن منانے کا مقصد یہی ہے کہ ہم اس کی قدر کریں اور آج ہم نے اس بارے میں عہد بھی لیا۔

ترال: ورلڈ واٹر ڈے کے موقع پر کئی تقریبات منعقد
ترال: ورلڈ واٹر ڈے کے موقع پر کئی تقریبات منعقد

By

Published : Mar 22, 2021, 10:04 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ترال میں ورلڈ واٹر ڈے کے موقع پر کئی تقریبات منعقد ہوئی، جس میں پانی کے تحفظ کے لئے عہد لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ایک تقریب ترال کے بی ڈی او آفس (ڈاڈسرہ) میں بھی منعقد ہوئی، جس میں مختلف محکموں کے ملازمین نے حصہ لیا۔

ترال: ورلڈ واٹر ڈے کے موقع پر کئی تقریبات منعقد

اس موقع پر دن بہ دن پانی میں کمی آنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف محکموں کے ملازمین نے عہد لیا کہ وہ پانی کے تحفظ کے لیے تمام تر تدابیر پر عمل پیرا ہوں گے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بی ڈی او (ڈاڈسرہ) ثاقب مرتضیٰ نے بتایا کہ پانی کے تحفظ کے حوالے سے عالمی دن منانے کا مقصد یہی ہے کہ ہم اس کی قدر کریں اور آج ہم نے اس بارے میں عہد بھی لیا۔

یہ بھی پڑھیں:آبی وسائل سے مالا مال کشمیر کے لوگ پانی سے محروم کیوں؟

وہیں گورنمنٹ پرائمری اسکول ڈاڈسرہ کے طلباء نے آج کے دن کی مناسبت سے ایک ریلی نکالی، جس میں شامل طلباء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن میں پانی کے تحفظ کے متعلق سلوگن درج تھے۔ طلباء پانی بچانے کے حوالے سے نعرے بھی بلند کر رہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details