اردو

urdu

ETV Bharat / state

World Blood Donation Day: پلوامہ اور بڈگام میں عطیہ خون کیمپ منعقد - بلڈ ڈونیشن کا عالمی دن

ہر سال 14 جون کو بلڈ ڈونیشن کا عالمی دن منایا جاتا ہے اس روز بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کرنے کے علاوہ خون عطیہ کرنے کے فوائد کے حوالے سے آگاہی پروگرامز اور سیمنار بھی منعقد World Blood Donation Dayکیے جاتے ہیں۔

پلوامہ، بڈگام میں عطیہ خون کیمپ منعقد
پلوامہ، بڈگام میں عطیہ خون کیمپ منعقد

By

Published : Jun 14, 2022, 7:32 PM IST

جموں و کشمیر کے بڈگام اور پلوامہ اضلاع میں بلڈ ڈونیشن کے عالمی دن کے حوالے سے عطیہ خون کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Blood Donation camp in Pulwama عطیہ خون کیمپ میں درجنوں رضاکاروں نے خون کا عطیہ پیش کیا جبکہ بلڈ ڈونیشن کے حوالے سے آگاہی پروگرامز کا بھی انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں عوام الناس خصوصا نوجوانوں کو بلڈ ڈونیشن کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کی بھی تلقین کی گئی۔

پلوامہ، بڈگام میں عطیہ خون کیمپ منعقد

ضلع پلوامہ کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں بھی عطیہ خون کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں ڈاکٹروں، نیم طبی عملہ سمیت مقامی باشندوں نے خون کا عطیہ پیش کیا۔ Blood Donation camp in Pulwamaمیڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے سماجی کارکن محمد الطاف نے بتایا کہ لوگوں خاص کر نوجوانوں سے از خود سامنے آکر خون کا عطیہ پیش کرنے کی تلقین کی۔

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے مختلف مقامات پر بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کئے گئے۔ عطیہ خون کے عالمی دن کی نسبت سے شیخ العالمؒ ہال بڈگام میں عطیہ کون کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ کیمپ میں درجنوں رضاکاروں نے خون کا عطیہ پیش کیا۔ Blood Donation camp in Budgamمنتظمین کے مطابق اسٹوریج میں جگہ کی کمی کے باعث سبھی رضاکار خون کا عطیہ پیش نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ کئی کئی رضاکاروں نے اپنے نام کا اندراج کرایا جو ایمرجنسی کے دوران کبھی بھی خون کا عطیہ پیش کرنے کے لیے تیار رہیں گے۔

مزید پڑھیں:Blood Donation Camp in Ramban: معروف سیاحتی مقام پٹنی ٹاپ میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

ABOUT THE AUTHOR

...view details