پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں میوہ صنعت سے جڑے تاجرین کے لئے معلوماتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں وادی میں مختلف اقسام کے میوہ جات کی برآمدات کے حوالے سے تاجروں کو جانکاری فراہم کی گی۔ ورکشاپ کے دوران تاجرین کو وادی کشمیر میں کاشت کیے جانے والے مختلف میوہ جات کی درآمدات کے حوالہ سے مفصل جانکاری دی گئی۔ Pulwama Fruit Growers and Traders
ورکشاپ کے دوران ملک کی مختلف منڈیوں تک میوہ کو روانہ کرنے، بیرون ممالک درآمدات، بینکوں کی جانب سے قرضہ جات اور حکومتی اسکیموں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئی۔ ورکشاپ ضلع پلوامہ کے سرکٹ ہاؤس میں منعقد کیا گیا جس میں میوہ تاجروں، کارخانہ داروں کے ساتھ ساتھ ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے کسانوں نے بھی شرکت کی۔ وہیں اس موقع پر متعلقہ محکمہ جات کے افسران کے علاوہ بینک عملہ اور نے بھی شرکت کی۔ Awareness Programme for Fruit Traders