اردو

urdu

ETV Bharat / state

Construction of Aripal Bridges: پلوامہ کے آری پل میں دو اہم پلوں کے کاموں کا جلد آغاز - ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور احمد گنائی

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور احمد گنائی نے بتایا کہ یہ دونوں رابطہ پل عوام کی پچھلے چالیس برسوں سے دیرینہ ڈیمانڈ رہی ہے، میں نے معاملہ ایل جی انتظامیہ کی نوٹس میں لایا اور اب یہ دونوں پل امسال کے آواخر میں تعمیر کیے جا رہے ہیں ۔ Construction of Aripal Bridges

آری پل میں دو اہم پلوں پر کام جلد شروع ہوگا :منظور گنائی
آری پل میں دو اہم پلوں پر کام جلد شروع ہوگا :منظور گنائی

By

Published : Apr 27, 2022, 12:44 PM IST

پلوامہ: سب ضلع ترال کے آری پل تحصیل میں دو اہم رابطہ پلوں کا دیرینہ مطالبہ جہاں عوامی سطح پر موضوع بحث بنا ہوا ہے کیونکہ آج کل کے جدید دور میں بھی بنگہ ڈار گترو اور لام گوٹینگو کے لوگوں کو نالوں کو پار کر کے ہی زندگی گزارنی پڑ رہی ہے تاہم اب خوش آیند بات یہ ہے کہ یہ دونوں رابطہ پل نبارڈ کے تحت تعمیر کیے جائیں گے جسکی وجہ سے ایک وسیع آبادی کو راحت ملے گی
Work on two major bridges at Aripal will start soon

آری پل میں دو اہم پلوں پر کام جلد شروع ہوگا :منظور گنائی

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور احمد گنائی نے بتایا کہ یہ دونوں رابطہ پل عوام کی پچھلے چالیس برسوں سے دیرینہ ڈیمانڈ رہی ہے تاہم ڈی ڈی سی چناو جیتنے کے ساتھ ہی میں نے اس بارے میں پہلے اپنے فنڈ سے یہ پل تعمیر کرنے کی کوشش کی لیکن معقول فنڈس دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہوا جسکے بعد میں نے معاملہ ایل جی انتظامیہ کی نوٹس میں لایا اور اب یہ دونوں پل امسال کے آواخر میں تعمیر کیے جا رہے ہیں ۔ منظور گنائی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں انشاء الله یہ دونوں پل اب تیار ہو کر ہی رہیں گے۔۔Construction of Aripal Bridges

یہ بھی پڑھیں : Bridge in Anantnag's Sadura Awaits Completion: اننت ناگ میں سڈورہ پل کی تعمیر نہ ہونے سے عوام پریشان

ABOUT THE AUTHOR

...view details