دنیا بھر میں آج یوم خواتین منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد خواتین کو ان کے بنیادی حقوق کے بارے میں بیدار کرنا اور ان کی معاشرتی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ ماں، بہن، بیٹی اور بیوی اور ایک باعزت شہری کے طور پر خواتین معاشرے اور ملک کی بنیاد ہیں۔
ہر سال آٹھ مارچ کو خواتین کی سماجی اقتصادی اور سیاسی کامیابیوں کا اعتراف کیا جاتا ہے۔ عورتوں کی عزت افزائی کے لیے مختلف سیمنار، پروگرامز اور تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس میں نہ صرف خواتین کی خدمات کو سراہا جاتا ہے بلکہ ان کو حقوق و فرائض کے حوالے سے بیداری بھی پیدا کی جاتی ہے۔
اسی سلسلے میں ضلع پلوامہ کے سرکٹ ہاوس پلوامہ میں محکمہ ای سی ڈی ایس کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین اور لڑکیوں نے شرکت کی۔ اس تقریب کے دوران مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی انجام دینے والی بچیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پلوامہ میں پانی کی جانچ کے لیے ٹریننگ پروگرام
اس حوالے سے پروٹیکشن افسر سکھی سنٹر پلوامہ اور ڈی پی او پلوامہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد ہے کہ خواتین کو اپنے حقوق کے حوالے سے باخبر کیا جائے۔ پروگرام کے ذریعہ خواتین کو مختلف اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے اور گھریلو تشدد اور دیگر مسائل سے نمٹنے کے حوالے سے بھی جانکاری دی جاتی ہے۔