پلوامہ: قصبہ پلوامہ کے وشبگ علاقے کی خواتین نے آج ٹہاب پلوامہ سڑک پر اس وقت ٹریفک کی نقل وحرکت متاثر کی جب انہوں نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کی خواتین نے علاقے کی صاف صفائی کے حوالے سے اس سڑک کو بند کیا خواتین کا کہنا تھا کہ ان کے علاقے میں کافی گندگی کے ڈھیر ہے اور محمکہ بلدیات کی جانب سے یہاں پر کوئی بھی شخص نہیں آتا ہے جس کی وجہ سے وہ سڑک کو بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ وہیں پولس نے اکر ٹریفک کی نقل وحرکت کو بجال کیا اور عوام کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا جس کے بعد محمکہ بلدیات کے افسران سمیت ملازمین علاقے میں پہنچے اور علاقے میں صاف صفائی کا کام شروع کیا۔
اس موقع پر علاقہ میں خواتین نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی دنوں سے ہمارے علاقے میں صاف صفائی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے یہاں بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمکہ بلدیات کی ایک گاڑی یہاں سے روز گزارتے ہے لیکن وہ چند سیکنڈ کے اندر ہی یہاں سے غائب ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہم سڑک کے کنارے ہی کوڑا کرکٹ جمع کرنے پر مجبور ہوتے ہیں تا ہم اس کو اٹھانے کے لیے کوئی بھی نہیں اتا ہے۔