پلوامہ:پلوامہ پولیس کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر پولیس کی ایک ٹیم نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول لیتر، پلوامہ کے قریب قائم کیا اور ناکہ چیکنگ کے دوران ایک آٹو لوڈ کیریئر زیر رجسٹریشن نمبر JK13G 7307 لیتر سے نینا کی طرف آ رہا تھا جس کو پولیس پارٹی نے رکنے کا اشارہ کیا۔ پلوامہ پولیس کے مطابق پولیس پارٹی کو دیکھ کر ڈرائیور نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نے اسے پکڑ لیا اور لوڈ کیرئیر کی تلاشی کی۔
جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران 5 گرام براؤن شوگر اور 350 گرام چرس برآمد ہوئی جس کے بعد آٹو لوڈ کیرئیر میں سوار خاتون سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے منشیات فروشی میں استعمال ہونے والے آٹو لوڈ کیرئیئر کو بھی ضبط کر لیا۔ پولیس نے حراست میں لیے گئے ملزمان کی شناخت توصیف مشتاق ولد مشتاق احمد گنائی ساکنہ چاٹہ پورہ پلوامہ، جنید احمد ملک ولد غلام محمد ملک ساکنہ رنگمولہ پلوامہ، طاہر احمد جو ولد نذیر احمد جو ساکنہ کھنموہ اور ثریا جیلانی دختر غلام جیلانی شاہ ساکنہ باغات، برزلہ، سرینگر کے طور پر کی ہے۔