ڈی ڈی سی ممبر منظور احمد گنائی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ آری پل میں بجلی رسیونگ اسٹیشن کی مانگ عرصہ در از سے رہی ہے اور اس مسئلے کو بھی حل کیا جائے گا۔
'آری پل کو سیاحتی نقشے پر لانے کی ضرورت' - ضلع پلوامہ
ڈی ڈی سی ممبر نے کہا کہ سب ضلع ترال کے آری پل تحصیل میں عوامی اہمیت کے حامل کئی پروجیکٹس پر آنے والے دنوں کے اندر کام شروع ہوگا تاکہ عوامی مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔
ڈی ڈی سی ممبر منظور احمد گنائی
انہوں نے کہا بنگہ ڈار اور دوسرے مقامات پر پلوں کی تعمیر کا کام بھی ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا جائے گا تاکہ اس، پسماندہ علاقے میں لوگوں کے مسائل میں کمی ہو
منظور گنائی نے آری پل کے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اس علاقے کی تعمیر نو کے لیے کام کرتے رہیں گے کیونکہ عوام نے اسکو اس حوالے سے منڈڈیٹ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں پر وہ پوری طرح کھرا اتریں گے۔ جتنے بھی مسائل ہیں ان کو انتظامیہ تک پہنچانے کی کوشش رہے گی۔