اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bear Caught in Pulwama پلوامہ میں وائلڈ لائف کے اہلکار ریچھ پکڑنے میں کامیاب - پلوامہ میں ریچھ دیکھے جانے سے خوف کا ماحول

واٸلڈ لاٸف محکمے نے علاقے میں ایک پنجرہ نصب کیا اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ وہیں ریچھ کو سرچ آپریشن کے دوران ڈھونڈ لینے کے بعد واٸلڈ لاٸف محکمہ کے اہلکاروں نے ریچھ کو ڈاٹ لگا کر بے ہوش کر دیا جس کے بعد اس کو پکڑ کر ایک محفوظ جگہ پر منتقل کیا گیا۔ Wildlife Managed to Catch a Bear in Pulwama

پلوامہ میں وائلڈ لائف کے اہلکار ریچھ پکڑنے میں کامیاب
پلوامہ میں وائلڈ لائف کے اہلکار ریچھ پکڑنے میں کامیاب

By

Published : Sep 24, 2022, 6:56 PM IST

پانپور: پلوامہ میں آج اس وقت خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا ہے جب رہاٸشی علاقے میں اچانک ایک ریچھ نمودار ہوا۔ریچھ کو علاقے میں دیکھے جانے کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس سٹیشن پانپور اور واٸلڈ لاٸف محکمہ کھریو کو اطلاع دی جس کے فوراً بعد پانپور پولیس کے ایس ڈی پی او میر امتیاز احمد اور ریجن آفسر کھریو خورشید احمد اپنی ٹیم کو لے کر گالندر پانپور اس جگہ پر پہنچ گئے جہاں ریچھ موجود تھا۔ Wildlife Managed to Catch a Bear in Pulwama

پلوامہ میں وائلڈ لائف کے اہلکار ریچھ پکڑنے میں کامیاب

واٸلڈ لاٸف محکمے نے علاقے میں ایک پنجرہ نصب کیا اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔وہی ریچھ کو سرچ اپریشن کے دوران ڈھونڈ لینے کے بعد واٸلڈ لاٸف محکمہ کے اہلکاروں نے ریچھ کو ڈاٹ لگا کر اسے بے ہوش کر دیا جس کے بعد اس کو پکڑ کر ایک محفوظ جگہ پر منتقل کیا گیا۔ Bear Caught in Pulwama

مقامی لوگوں نے واٸلڈ لاٸف محکمہ اور پسلیس پانپور کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ مذکورہ محکموں کی وجہ سے ریچھ کو قابو کر لیا گیا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ادھر رینج آفسر کھریو خورشید احمد نے کہا کہ ریچھ کو علاقے میں دیکھے جانے کے بعد جونہی انہیں اطلاع ملی کہ گالندر پانپور میں ایک ریچھ موجود ہے تو انہوں نے فوری طور علاقے میں جاکر ریچھ کو پکڑ لیا اور کوٸی جانی یا مالی نقصان نہیں ہونے دیا۔ Wildlife Department Installed a Cage to Catch Bear

یہ بھی پڑھیں: Snake Rescued in Pampore قریب 5فٹ لمبا سانپ وائلڈ لائف کی گرفت میں

ABOUT THE AUTHOR

...view details