جموں و کشمیر کے محکمہ وائلڈ لائف نے ضلع پلوامہ اور ضلع شوپیاں کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رات کے دوران گھروں سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں۔
محمکہ کے افسران نے دونوں اضلاع کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں کیونکہ باہر نکلنے سے خطرہ ہو سکتا ہے۔
محمکہ نے کہا کہ بالائی علاقوں میں زیادہ برف باری کی وجہ سے جنگلی جانور کھانا کی تلاش میں میدانی علاقوں کا رخ کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے جنگلی جانوروں کا خطرہ لاحق ہوگیا ہیں۔
محکمہ وائلڈ لائف نے رات میں باہر نہ نکلنے کی اپیل جاری کی - etv bharat urdu
جموں و کشمیر کے پلوامہ اور شوپیان اضلاع میں بھاری برفباری سے جنگلی جانوروں کے میدانی علاقوں میں داخل ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
Wildlife Department
محمکہ نے کسی بھی قسم کی اطلاع کے لئے نمبر جاری کیا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر انہیں کسی قسم کا جانور نظر آئے تو وہ فوری طور پر اس نمبر +919906967104 پر رابط کریں تاکہ لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کی جا سکے۔