پلوامہ:جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے چنار باغ نیوہ کالونی علاقے میں زمین پر کھڑی فصلوں اور میوہ جات کو کوئی جنگلی جانور کافی نقصان پہنچا رہا، جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں میں کافی تشویش نظر آرہی ہیں۔ لوگوں کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے کوئی جنگلی جانور میوہ جات کے ساتھ دیگر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا رہا ہے جس کی وجہ سے ان کا کافی نقصان ہو رہا ہے۔Wild animal is causing damage to vegetables In Pulwama
Wild animal is causing damage to vegetables: پلوامہ میں جنگلی جانوروں سے کھڑی فصلوں کو نقصان - زمین میں موجود کھڑی فصلوں کو نقصان
جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں واقع چنار باغ نیوہ کالونی کے لوگوں نے کہا کہ ہمارے میوہ جات اور دوسرے کھڑی فصلوں کو کوئی جنگلی جانور نقصان پہنچا رہا ہے۔ اس سلسلے میں لوگوں نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان جانوروں کو پکڑ جنگلوں میں چھوڑیں تاکہ علاقے لوگ راحت کی سانس لے سکیں۔Wild animal is causing damage to vegetables In Pulwama
اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے ہمارے علاقے میں رات کے دوران کوئی جنگلی جانور آتا ہے جو ہمارے میوہ جات کے ساتھ ساتھ زمین میں موجود دیگر فصلوں کو نقصان پہنچا رہا ہے جس کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ علاقے کے لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف کے افسران سے اپیل کی کہ وہ اس علاقے میں آکر جنگلی جانور کو قابو میں کرکے کسی جنگل میں چھوڑ دیں تاکہ علاقہ کے لوگ راحت کی سانس لے سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: Hailstorm Damages Crops: بارش اور ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان