اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والے سیمنار بعنوان ’’کمیونیکشن ریسرچ‘‘ کا افتتاح یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رمشو نے کیا۔
اس موقع پر عنوان کی نسبت سے ماہرین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، جس میں یونیورسٹی کے ریسرچ طلبہ سمیت ملک کی مختلف یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے ریسرچ سکالرز اور ماہرین نے ورچول طریقے سے سیمنار میں شرکت کی۔