پلوامہ: حالیہ دنوں ہوئی بارشوں کے سبب جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے مین بازار سے گزرنے والے دھوبی کول میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ Waterlogging in Chatpora Irks Residents جس کے سبب چاٹہ پورہ علاقے کی سڑک اور گلی کوچے زیر آب آ گئے ہیں۔ سڑک اور گلی کوچے زیر آب آنے سے راہگیروں، مقامی باشندوں سمیت دکانداروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کئی مرتبہ اس ضمن میں انتظامیہ کو مطلع کیا ’’آج تک اس مسئلہ کو حل نہیں کیا گیا۔‘‘ Waterlogging in Pulwama Irks Residents مقامی باشندوں کے مطابق ’’دھوبی کول کی وقت پر صفائی نہ کیے جانے اور بعض خود غرض عناصر کی جانب سے غیر قانونی طور تعمیراتی و تجارتی ڈھانچے تعمیر کیے جانے کے سبب معمولی بارشوں کے دوران دھوبی کول میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے، نتیجتاً سارا پانی سڑکوں اور گلی کوچوں میں سرایت کر جاتا ہے۔‘‘