ضلع پلوامہ کے آریگام علاقے میں مقامی باشندوں نے شوپیاں - پلوامہ رابطہ سڑک پر احتجاج کرتے ہوئے محکمہ جل شکتی کے خلاف نعرے بازی کی۔
احتجاج کر رہے لوگوں نے محکمہ جل شکتی کے اعلیٰ افسران پر مقامی آبادی کو پانی جیسے بنیادی ضرورت سے محروم رکھنے کا الزام عائد کیا۔
آریگام کے باشندوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے انہیں پینے کے پانی سے محروم رکھا گیا ہے۔
مقامی باشندوں کے مطابق علاقے میں پینے کا صاف پانی مہیا کرانے کی غرض سے انہوں نے کئی بار متعلقہ حکام سمیت ضلع انتظامیہ سے رجوع کیا۔ تاہم انکے مطابق محکمہ جل شکتی کے آفیسران نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔