پلوامہ:وادی کشمیر میں مسلسل بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بارشوں کی وجہ سے عام لوگوں کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ وہیں ندی نالوں میں طغیانی آنے کی وجہ سے ان کے قریب رہنے والے لوگ کئی مشکلات کا سامنا کر رہے ہے۔ضلع پلوامہ کے رومشی نالے میں بھی مسلسل بارشوں کی وجہ سے پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ بانی میں اضافہ کی وجہ سےرہمو کو پلوامہ سے ملانے والا عارضی پل زیر اب آگیا ہے جس سے علاقے کی عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں۔
اس سلسلے میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ معمولی بارشیوں کے بعد رومشی نالے میں پانی کی سطع بڑھ جانے سے سڑکیں زیر آب آجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رہمو پلوامہ کے درمیان موجودہ پُل جو رومشی نالے پر بنا ہے، ان کے لئے دردسر بن چکا ہے۔ معمولی بارشیوں کے بعد یہ پُل زیر آب آجاتا ہے جس وجہ سے عام راہگیروں کے علاوہ ٹرانسپورٹروں کو بھی بے حد مشکلاتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
Rain Aftermath رہمو کو پلوامہ سے ملانے والا عارضی پل زیرآب - رہمو سڑک پانی سے زیرآب
مسلسل بارشیوں کی وجہ سے جہاں وادی بھر میں پانی کی سطع بڑھ گٸی ہے۔ وہیں ضلع پلوامہ کے رومشی نالے میں پانی کی سطح بڑھ گئی ہے جس وجہ سے رہمو علاقے کی کئی سڑکیں زیر آب آگئی ہے۔
رہمو کو پلوامہ سے ملانے والا عارضی پل زیرآب
مزید پڑھیں:Kashmir Weather Update کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان
مقامی لوگوں نے کہا کہ انہوں نے یہ مطالبہ مختلف افسروں کی نوٹس میں لایا ہے تاہم انہیں صرف یقین دہانی کی جارہی لیکن زمینی سطح پر کچھ بھی نہیں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پُل کو ایک ہی بار مستحکم بنایا جانا چاہیے تاکہ علاقے کے لوگوں کے لئے یہ بڑی پریشانی ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے۔