اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: واٹر فلٹریشن پلانٹ بیس سال سے بےکار - south kashmir

دور جدید میں ضلع پلوامہ کے ہندورہ نامی گاؤں کے لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں، جسکی وجہ سے گاوں میں بیماریاں پھیلنے کے خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔

واٹر فلٹریشن پلانٹ بیس سال سے بےکار
واٹر فلٹریشن پلانٹ بیس سال سے بےکار

By

Published : Sep 8, 2020, 10:18 PM IST

جنوبی قصبہ ترال سے آٹھ کلو میٹر دور واقع ہندورہ گاوں میں محکمہ جل شکھتی نے بیس برس قبل ایک فلٹریشن پلانٹ تعمیر کیا اور لوگوں کو فلٹر شدہ پانی فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا، لیکن عوام کی یہ خوشی زیاد دیر تک قاہم نہیں رہی کیونکہ کچھ مہینے چالو رہنے کے بعد فلٹریشن پلانٹ بند ہوا اور پھر آج تک چالو نہیں ہو سکا.

واٹر فلٹریشن پلانٹ بیس سال سے بےکار

مقامی لوگوں کے مطابق فلٹریشن پلانٹ پچھلے بیس سال سے بےکار ہے اور اب اس میں گھاس پھوس جمع ہوا ہے اور نتیجہ یہ کہ گاوں کی آبادی کو بغیر فلٹریشن کے ہی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق محکمہ جل شکھتی کے بلند بانگ دعوے زمینی سطح پر کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔


مقامی شھری بشیر احمد خان نے بتایا کہ فلٹریشن پلانٹ چالو نہ ہونے سے گاوں کی پوری آبادی مشکلات میں ہے اور متعلقہ حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں
ایک اور شھری قیوم خان کے مطابق پوری بستی کو بغیر فلٹریشن کے پانی فراہم کرنے سے کالرا اور دیگر بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ لاحق رہتا ہے آبادی نے مانگ کی ہے کہ فلٹریشن پلانٹ پر کام جلد شروع کیاجائے۔


ای ٹی وی بھارت نے معاملے کی نسبت اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر جل شکھتی سب ڈویژن ترال سھیب یوسف سے بات کی تو انھوں نے اعتراف کیا کہ ہندورہ کا فلٹریشن پلانٹ عرصہ دراز سے بے کار تھا تاہم اس پلانٹ پر تعمیر وتجدید کا عمل جلد ہی شروع ہو گا

بی جے پی رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج

ABOUT THE AUTHOR

...view details