پلوامہ: سنہ2021-22 میں محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے ضلع میں نیوہ نیابت میں دیوار بندی اور بیت الخلاء تعمیر کرنے کے لیے ٹینڈر جاری کیے گئے تھے۔ ایک ٹھیکہ دار کو دیوار بندی کا کام سونپ دیا گیا تاہم دیوار بندی مکمل کیے جانے کے تین ماہ بعد ہی دیوار زمین بوس ہو گئی۔ Wall Constructed by RDD Collapsed within 3 Months in Pulwama مقامی باشندوں نے ٹھیکہ دار سمیت متعلقہ محکمہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’دیوار کی تعمیر میں کس طرح کا مواد استعمال کیا گیا؟ محکمہ کے افسران اُس وقت کہاں تھے جب دیوار تعمیر ہو رہی تھی۔‘‘
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ ’’تعمیراتی کاموں کا معائنہ اور نگرانی کے لیے متعلقہ محکمہ کی جانب سے عملہ تعینات کیا جاتا ہے۔ Wall Constructed by RDD Collapsed within 3 Months تعمیر ہونے کے تین ماہ کے اندر ہی دیوار خستہ ہوکر زمین بوس ہونے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ دیوار کی تعمیر میں ناقص مواد کا استعمال کیا گیا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس طرح کی دھاندلی ٹھیکہ دار اور محکمہ دیہی ترقی کے افسران کی ساز باز کے بغیر ممکن نہیں ہے۔‘‘