اردو

urdu

ETV Bharat / state

حراست میں رہنے کے باوجود عوام کی پہلی پسند کیوں بنے وحید الرحمن پرا؟ - وحیدالرحمن پرا کی بھاری اکثریت سے جیت

پلوامہ I کے لیے ووٹرز کی کل تعداد 25642 ہے، جس میں سے صرف 1852 ووٹ ڈالے گئے۔ وحیدالرحمن پرا نے 1323 ووٹ حاصل کئے۔ اس مرحلے میں باقی پانچ امیدواروں کو 195 ووٹ ملے۔ وحید پرا گپکار الائنس کے مشترکہ امیدوار تھے۔

حراست میں رہنے کے باوجود عوام کی پسند بنیں وحید الرحمن
حراست میں رہنے کے باوجود عوام کی پسند بنیں وحید الرحمن

By

Published : Dec 23, 2020, 9:08 PM IST

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے نوجوان رہنما وحید الرحمن پرا نے پلوامہ کے ایک حلقہ سے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ انتخاب میں 1323 ووٹ حاصل کر جیت درج کی۔ وہ وادی کے ایسے پہلے امیدوار ہیں جو جیل میں قید رہنے کے باوجود جیت گئے۔ وحید الرحمن پرا پی ڈی پی یوتھ ونگ کے صدر ہیں۔

حراست میں رہنے کے باوجود عوام کی پسند بنیں وحید الرحمن

پرا پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کے قریبی مانے جاتے ہیں۔ وحیدالرحمن پرا کے مقابلے میں بی جے پی کے ضلع صدر کے علاوہ اپنی پارٹی اور 4 آزاد امیدوار اپنی قسمت آزما رہے تھے۔ اگرچہ وحید پرا کو الیکشن سے قبل ہی گرفتار کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے وہ اپنی تشہیری مہم چلانے میں ناکام رہے۔ اس کے باوجود بھی وحیدالرحمن پرا نے بھاری اکثریت سے جیت درج کرلی۔

دراصل پلوامہ I کے لیے ووٹرز کی کل تعداد 25642 ہے، جس میں سے صرف 1852 ووٹ ڈالے گئے۔ وحید پرا نے 1323 ووٹ حاصل کئے۔ اس مرحلے میں باقی پانچ امیدواروں کو 195 ووٹ ملے۔ وحید پرا گپکار الائنس کے مشترکہ امیدوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی ڈی سی انتخابات میں جیل سے جیت درج کرنے والا امیدوار وحید پرا

اس حوالے سے نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر و سابق رکن اسمبلی غلام محی الدین نے کہا کہ 'حراست میں رہنے کے باوجود عوام نے انہیں بھاری اکثریت سے جتا کر یہ ثابت کر دیا کہ لوگ انہیں کتنا چاہتے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details