اردو

urdu

ETV Bharat / state

'وہاب صاحب' گاؤں کو کلسٹر ولیج بنائے جانے سے متعلق میٹنگ - جموں و کشمیر

اے ڈی سی اونتی پورہ نے اس موقع پر مختلف محکموں کے افسروں جن میں آر اینڈ بی، پی ڈی ڈی، پی ایچ ای، بلاک وغیرہ خاص کر قابل ذکر ہے، سے کہا کہ وہ علاقے کی تعمیر و ترقی کے بارے میں ڈی پی آر تیار کرے تاکہ ان پسماندہ لوگوں کی تعمیر و ترقی کو ممکن بنایا جا سکے۔

وہاب صاب کو کلسٹر ولیج بنائے جانے سے متعلق میٹنگ
وہاب صاب کو کلسٹر ولیج بنائے جانے سے متعلق میٹنگ

By

Published : Sep 5, 2020, 5:47 PM IST

جنوبی ضلع پلوامہ کے وہاب صاحب شار شالی گاؤں کو کلسٹر ولیج بنائے جانے کے سلسلے میں آج وہاب صاحب شار شالی میں ضلع انتظامیہ کے افسروں اور علاقے کے لوگوں کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ضلع انتظامیہ کے افسروں نے علاقہ کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔


میٹنگ میں جہاں علاقے کے تعمیر وترقی کے سلسلے میں مختلف ترقیاتی کاموں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ وہیں علاقے کے لوگوں نے مسائل سے افسروں کو آگاہ کیا۔


پروگرام کے دوران لوگوں کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے اے ڈی سی اونتی پورہ نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ترجیحی بنیادوں کے ساتھ علاقے کی تعمیر و ترقی کو فعال بنانے میں اپنا کلیدی رول ادا کریں۔


اے ڈی سی اونتی پورہ نے اس موقع پر مختلف محکموں کے افسروں جن میں آر اینڈ بی، پی ڈی ڈی، پی ایچ ای، بلاک وغیرہ خاص کر قابل ذکر ہیں، سے کہا کہ وہ علاقے کی تعمیر و ترقی کے بارے میں ڈی پی آر تیار کرے تاکہ ان پسماندہ لوگوں کی تعمیر و ترقی کو ممکن بنایا جا سکے۔

وہاب صاب کو کلسٹر ولیج بنائے جانے سے متعلق میٹنگ
مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے ایسے اقدامات کی سراہنا کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ علاقہ کلسٹر ولیج بننے کے بعد تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اُن کا علاقہ پہاڑی علاقہ ہے جس وجہ سے یہاں ترقی ممکن نہیں ہو پا رہی تھی۔ تاہم اب کلسٹر ولیج بننے سے علاقہ ترقی کر سکتا ہے۔
اے ڈی سی اونتی پورہ نے کہا کہ ضلع پلوامہ میں انہوں نے دو گاؤں کو کلسٹر ولیج کے طور ترقی دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان پسماندہ لوگوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے غرض سے ایسا قدم اُٹھایا گیا ہے۔پروگرآم میں اے ڈی سی اونتی پورہ ظفر احمد شال مہمان خصوصی کے طور موجود رہے جبکہ نائب تحصیلدار کھریو، بلاک ڈیولوپمنٹ آفسر پانپور، اے ای ای پی ڈی ڈی پانپور و دیگر افسراں کے علاوہ علاقے کے لوگوں کی اچھی تعداد بھی پروگرآم میں شریک رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details