جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں وہاب کھار ویلفیئر سوسائٹی نے انڈین سسٹم آف میڈیسنز کے اشتراک سے وہاب صاب شار شالی گاوں میں پسماندہ طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد میں دوائیاں تقسیم کی گئی۔
کمیٹی کے چیئرمین عاشق احمد نے کہا 'ان مشکل حالات میں غریب لوگوں کو طبی نگہداشت کی سہولیات پہنچانے کی غرض سے یہ قدم اُٹھایا گیا ہے'۔
انہوں نے کہا 'مشکل وقت میں یہ غریب لوگ کچھ کما نہیں پا رہے ہیں اور انہیں پہلے سے ہی بہت مشکلات کا سامنا درپیش ہے، اس لیے لوگوں کو راحت پہنچانے کے لۓ یہ ادویات مفت میں تقسیم کی جارہی ہیں'۔