اردو

urdu

Fruit Grower set fire to his crop سیبوں میں آگ لگانے والا ویڈیو وائرل، واقعہ میں ملوث کاشتکار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، پولیس

جموں و کشمیر پولیس نے پیرکے روز کہا کہ انتظامیہ کو بدنام کرنے کی جھوٹی کوشش کرنے کے الزام میں پلوامہ کے میوہ تاجر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ بتادیں کہ سوشل میڈیا پر ضلع پلوامہ کے اچگوزہ علاقے کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں ایک میوہ تاجر اپنی میوہ جات کو آگ لگاتے ہوئے نظر آیا ہے۔ Fruit Grower set fire to his crop

By

Published : Oct 17, 2022, 8:52 PM IST

Published : Oct 17, 2022, 8:52 PM IST

viral video of fruit grower in kashmir setting fire to apple due to  slow rate, police says Strict action against said personn
سیبوں میں آگ لگانے والا ویڈیو وائرل، واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی، پولیس

پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اچگوزہ علاقے سے تعلق رکھنے والے میوہ کاشتکار جو کہ علاقہ کا سرپنچ بھی ہے نے بھاری نقصان اٹھانے کے بعد اپنی فصل کو آگ لگا دی۔ اس سال کی فصل کو آگ لگاتے ہوئے اس نے اپنی آزمائش بیان کی۔ کشمیری پھلوں کے کاشتکاروں کو بہت زیادہ فصل ہونے کے باوجود بحران کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس شخص کی شناخت میر فاروق کے بطور ہوئی ہے۔Fruit Grower set fire to his crop

سیبوں میں آگ لگانے والا ویڈیو وائرل، واقعہ میں ملوث کاشتکار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، پولیس

وہیں پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات عمل میں لاتے ہوئے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے سوشل میڈیا پر ایک سیب کاشتکار کو سیب وغیرہ جلاتے ہوئے احتجاج کرتے ہوئے دکھایا گیا۔پولیس کے مطابق اب تک مذکورہ شخص نے مختلف چالان نمبر 786 مورخہ 15-09-2022 کے ذریعے ایک گنشام داس، لکشمن داس دکان نمبر C-8 آزاد پور منڈی نئی دہلی کو رواں سال میں 5424 بکسوں پر مشتمل سیب کے 13 ٹرکوں کو روانہ کیے ہیں۔

سیبوں میں آگ لگانے والا ویڈیو وائرل، واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی، پولیس

اس کے علاوہ مذکورہ تاجر نت لاسی پورہ میں مختلف کولڈ سٹوریج کی سہولیات میں سیب کے تقریباً 7000 کریٹ محفوظ کر رکھے ہیں۔ گذشتہ روز کی وائرل ویڈیو کے حوالے سے پولیس نے کہا کہ مذکورہ ویڈیو پچہار سیٹلائٹ فروٹ منڈی میں بنائی گئی ہے جہاں ان کی سیب کی پیکنگ کی سہولت موجود ہے۔ سیب کی پیکنگ میں انہیں تقریباً 15 کارکن پیکنگ میں مصروف ہیں اور ملک کے مختلف حصوں میں نقل و حمل کے لیے مزید 500 سیب کے ڈبوں کو لوڈ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سیبوں میں آگ لگانے والا ویڈیو وائرل، واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی، پولیس

یہ بھی پڑھیں:Fruit Growers worried over Price Drop : سیب کی قیمتوں میں گراوٹ سے کاشتکار پریشان


پولیس بیان کے مطابق یہ بات قابل ذکر ہے کہ انتظامیہ کو بدنام کرنے والے شخص نے دراصل سڑے ہوئے سیبوں کو جلا کر ویڈیو میں پیش کیا ہے۔ انتظامیہ کو بدنام کرنے کے لیے اس شخص کے بدنیتی پر مبنی ارادے کی چھان بین کی جا رہی ہے اور اس شخص کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔

پولیس نے عوام الناس سے گزارش ہے کہ ایسے کسی بھی مذموم عزائم پر کان نہ دھریں اور جو بھی ایسی افواہیں پھیلانے میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details