اردو

urdu

ETV Bharat / state

کاک پورہ کے باشندے آلودہ پانی پینے پر مجبور

ریاست جموں و کشمیر کے پلوامہ کے کاکپورہ کے رہائشیوں نے افسران پر قریبی ندی کا آلودہ پانی سپلائی کرنے کا الزام لگایا ہے۔

WAKHOO WATER SUPPLY

By

Published : Apr 15, 2019, 3:47 PM IST


ووخوکا کاپورہ گاؤں کے لوگ صاف پانی سے تاحال محروم ہے، جس کی وجہ یہاں کے لوگوں کو آئے دن نت نئے بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ ویڈیو۔

حکومت نے سنہ 2006 میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے ایک واٹر سپلائی اسکیم کو منظوری دی تھی جس کے بعد حکومت نے سال 2009 میں فلٹریشن پلانٹ کی سہولت قائم کی، لیکن آج تک اسے استعمال نہیں کیا گیا اور وہاں نزدیکی ندی کا آلودہ پانی سپلائی کیا جا رہا ہے۔

یہاں لوگوں کے لوگوں نے انتظامیہ اور سیاست دانوں سے بارہا واٹر فلٹریشن کو درست کرانے کی اپیل کی لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

ای ٹی وی بھارت نے گاؤں کے لوگوں سے بات چیت کی کوشش کی تو انہوں نے کہا کہ خراب پانی کی وجہ سے انھیں آئے دن نت نئے بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ان کے مطابق انہوں نے کئی بار حکام سے اس حوالے سے بات چیت کی گئی لیکن ان کی طرف سے کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details